سبی، صوبہ بلوچستان کا ایک شہر ہے اور ضلعی صدر مقام ہے۔ برطانوی حکومت کے دور میں جب بلوچستان وائیسرائے ہند کے  براہ راست کنٹرول میں تھا اور بلوچستان کا نظام حکومت وائیسرائے ہند کے نامزد کردہ گورنر جنرل چلاتے تھے اس وقت سبی شہر انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ بلوچستان اور  اس علاقے کے تمام قبائیل اور ان کے سرداروں کو سبی میں بیٹھا ہوا انگریز افسر ہی کنٹرول کرتا تھا  سبی  شہر کو ضلع کا درجہ 1903 میں ملا۔


Sibi سبی


 1974 میں ضلع نصیر آباد اور ضلع کوہلو اور 1983 میں ڈیر بگتی اور 1986 میں ضلع زیارت بنانے کے لئے اس کو تقسیم کیاگیا۔
 سبی، پاکستان کا گرم ترین علاقہ ہے جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی اوپر چلا جاتا ہے۔